• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید اہل یا نااہل؟ فیصلہ کل سنایا جائیگا

 شیخ رشید اہل یا نااہل؟ فیصلہ کل سنایا جائیگا

سپریم کورٹ شیخ رشید کے اہل یا نااہل ہونے سے متعلق فیصلہ کل سنائے گی ۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ن لیگی رہنما شکیل اعوان کی دائر درخواست پر 20مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کل سنایا جائےگا۔

ن لیگی رہنما شکیل اعوان نے شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست دائر کی تھی ،جس میں انہوں نے شیخ رشید پر 2103کے انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام لگایا تھا۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 20مارچ کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

تازہ ترین