• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان میں 27 رمضان المبارک کو جلیبی سے افطار

ڈیرہ غازی خان میں 27 رمضان المبارک کو جلیبی سے افطار

ڈیرہ غازی خان کے شہری مقامی روایت کے مطابق آج 27 رمضان المبارک کو بالخصوص جلیبی سے روزہ افطار کریں گے، جسے جلیبی روزہ کہا جاتا ہے۔

ایک دلچسپ روایت جلیبی سے روزہ افطار کرنا بھی ہے، امیر ہو یا غریب 27 رمضان المبارک کو بزرگوں کی روایت پر چلتے ہوئے جلیبی سے روزہ افطار کرتے ہیں۔

27 رمضان کو ڈیرہ غازی خان کے بازاروں میں ہر طرف جلیبی کے خصوصی اسٹالز سجائےجاتے ہیں، دکاندار شہریوں کی طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے صبح سے ہی جلیبی کی تیاری شروع کر دیتے ہیں۔

شہری کہتے ہیں کہ ستائیسویں رمضان کو جلیبی سے افطاری کرنا ڈیرہ غازی خان کی قدیمی رسم ہے اور اس کی خوبصورتی یہ ہے کہ اکثر روزہ دار مل بانٹ کر یہ افطار کرتے ہیں۔

تازہ ترین