• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان،شادی شدہ لڑکی کی خود کشی کاڈراپ سین،بہن اور شوہر قاتل نکلے

ڈیرہ اسماعیل خان( نمائندہ جنگ )گاؤں کرڑ شدی میں 13 سالہ شادی شدہ لڑکی کی خود کشی کاڈراپ سین ہو گیا ہے مقتولہ کی بہن اورشوہر ہی قاتل نکلے‘بہن نے بہن کی زندگی اجاڑکربہنوئی سے شادی کرلی۔۔ تھانہ کینٹ میں کرڑ شدی کے رہائشی رمضان ولد غلام حسین نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کی 13سالہ بیٹی رانی بی بی کی ایک سال پانچ ماہ قبل محمدافضل ولد شاہجہان دھپ سکنہ شاہجہان شہید ٹاؤن میں شادی ہوئی تھی لیکن 26اپریل 2018کوہمیں بتایاگیا کہ رانی بی بی نے خود کشی کرلی ہے بعدمیں پوسٹمارٹم رپورٹ اورہماری تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ یہ واقعہ خود کشی نہیں تھابلکہ قتل تھا ۔ میری دوسری بیٹی سویرابی بی نے اپنے بہنوئی افضل دھپ سے مل کر اپنی بہن رانی بی بی کوقتل کیااوربعدمیں سویرابی بی نے اپنے بہنوئی افضل دھپ سے شادی بھی کرلی۔
تازہ ترین