• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کریم آباد میں فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی، کریم آباد میں فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا،کریم آباد کے قریب فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا، تاہم فائرنگ کرنے والوں کا پتہ نہ چل سکا۔

ادھر حیدری سے دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتارہوئے ہیں، پولیس کے مطابق حیدری مارکیٹ کے قریب دو ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھےجنہیں موقع پر ہی رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور لوٹا ہوا سامان برآمد ہوا ہے۔

لیاقت آباد پل پر ایک شخص شدید زخمی حالت میں ملا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی،مذکورہ شخص کے قبضے سے اسلحہ اور 2 چھینے گئے پرس ملے ہیں۔

سرجانی ٹاؤن میں کارروائیوں کے دوران5 منشیات فروش جبکہ 1 گٹکا فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔

کورنگی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوگیا، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے لوٹ مار میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطاق اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاء میں 8سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے متاثرہ بچی کے والد عبدالقدیر کی نشاندہی پر 13سال کے عمران کو گرفتار کرلیا، جس نے اقبال جرم کرلیا ہے۔

متاثرہ بچی اور ملزم کے خون کے نمونے کیمیکل ایگزامینشن کےلیے بھجوا دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین