• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے ڈرون آگئے


ٹیکنالوجی کے اس دور میں روبوٹس اور ڈرون کا استعمال کئی شعبوں میں بے حد عام ہوتا جا رہا ہے اور اب ڈرونز نے جرائم پیشہ افراد کو بھی پکڑنا شروع کردیا ہے۔

میکسیکو کے شہر Esenada میں پولیس نے ایمرجنسی کال کے بعد ڈی جے آئی ڈرون استعمال کرتے ہوئے نہ صرف وارداتوں پر قابو پایا بلکہ اس سے پانچ سو سے زائد مجرموں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چار ماہ تک ڈرون نے روزانہ 25 مشن انجام دیئے اور یہ مشن 911 امدادی کالزکے جواب میں کیے گئے تھے۔

جی پی ایس سے لیس اس ڈرون کا سافٹ ویئر کیلی فورنیا کی ایک کمپنی نے بنایا ہے جو خودکار انداز میں ڈرون کو اس جگہ تک پہنچاتا ہے اور اس دوران پورے عمل کی ویڈیو نشر ہوتی رہتی ہے۔

جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے ڈرون آگئے

میکسیکو پولیس کے مطابق صرف ایک ڈی جے آئی انسپائرون کواڈ کاپٹر سے جرائم میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے کیونکہ اس علاقے میں گھروں میں چوریوں کی بے تحاشا وارداتیں ہوتی تھیں جن کا گراف اب کم ہوچکا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈرون صرف چند منٹوں میں جائے واردات پر پہنچا اور فرار ہوتے ملزمان کی ویڈیو براہِ راست نشر کردی جس کے بعد پولیس نے انہیں آسانی سے ڈھونڈ نکالا۔

تازہ ترین