• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔‘‘
میں نے کھنکار کر گلا صاف کیا۔
’’خاموش رہو تو اچھا ہے۔‘‘
ڈوڈو نے نصیحت کی۔
’’لیکن کیوں؟‘‘
میں نے احتجاج کیا۔
تم کسی محترم ہستی کو مخاطب کرو گے۔
نہیں، میں کسی محترم کو مخاطب نہیں کروں گا۔
تو پھر تمہارا موضوع سخن قابل اعتراض ہوگا۔
نہیں، موضوع ہرگز قابل اعتراض نہیں ہوگا۔
تو پھر تمہارا لہجہ گستاخانہ ہوگا۔
نہیں، میرا لہجہ گستاخانہ نہیں ہوگا۔
تو پھر تمہارے الفاظ میں تلوار جیسی کاٹ ہوگی۔
نہیں میرے الفاظ میں کاٹ نہیں ہوگی۔
میں نے وعدہ کیا۔
ڈوڈو نے کہا،
’’پھر زبان کھولنے کا کیا فائدہ؟‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین