• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مشرف کی وطن واپسی کا اعلان 5 گھنٹے بعد واپس

پرویزمشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹرامجد نے قلابازی کھا لی، انہوں نےمشرف کی آج وطن واپسی کااعلان کرکے 5 گھنٹے بعد ہی بیان واپس لےلیا۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹرامجد نے کہا ہےکہ واپسی کی ٹکٹس لینے میں مشکلات ہیں، مشرف کا پاسپورٹ بھی بلاک ہے، اس لئے آج ان کی واپسی کا امکان بہت کم ہے،عدالتوں سے نئی تاریخ لینے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہےسپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو وطن واپسی کے لیے آج دوپہردوبجے تک کی مہلت دی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کمانڈو ہیں تو آ کر دکھائیںاور اگر واپس نہ آئے تو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہیں ہونے دیں گے ۔

تازہ ترین