• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مشرف کا شناختی کارڈ بحال ،ذرائع

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کر دیا۔

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت کررہی ہے جس نے ان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

سابق صدر کے کاغذات نامزدگی سے متعلق سپریم کورٹ بھی کیس کی سماعت کررہی ہے اور عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود پرویز مشرف آج پیش نہیں ہوئے۔

پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ان کےمؤکل آنا چاہتے ہیں لیکن شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہونے کی وجہ سےنہیں آسکتے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کر دیاہے اور ان کے پاسپورٹ کی بحالی سے متعلق بھی غور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین