• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری بیوی نے ایک ٹرے میں افطاری کا سامان رکھا۔
میں اسے اٹھا کر باہر چلا گیا۔
واپس آیا تو بیٹے نے پوچھا،
’’پاپا! کہاں گئے تھے؟‘‘
میں نے بتایا،
سامنے سڑک پر جو اسکول ہے،
اس کے چپراسی کو افطاری دینے گیا تھا۔‘‘
بیٹے کو رمضان کی اہمیت کا احساس ہوا۔
عید کے لئے میں نے اسے دو جوڑے دلوائے۔
کل میں نے پوچھا،
’’بیٹے! عید کی نماز کے لئے نئے کپڑوں پر استری کر لی؟‘‘
بیٹے نے میرے کان میں سرگوشی کی،
’’پاپا! خفا تو نہیں ہوں گے؟
میں نے نئے کپڑے چپراسی کے بیٹے کو دے دیئے۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین