• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر، ”جیو نیٹ ورک“ کی تگڑی عیدی، پروگراموں کی سوغات

عید الفطر، ”جیو نیٹ ورک“ کی تگڑی عیدی، پروگراموں کی سوغات

 پاکستان کا سب سے بڑا اور سب سے مقبول ٹی وی نیٹ ورک ”جیو ٹیلی ویژن“ اپنے ناظرین کیلئے ہمیشہ ہی سب سے منفرد پروگرام پیش کرکے اُن کے تمام لمحات اور تہوار یادگار بناتا آیا ہے۔ اب یہ کیسے ممکن ہے کہ مسلمانوں کے سب سے بڑے اور خوشیوں بھرے تہوار کا دِن آئے اور جیو اُن کی خوشیوں کو دوبالا نہ کرے لہٰذا ہمیشہ کی طرح ہمیشہ کی طرح اس برس بھی ”جیو“ نے ایک سے بڑھ کر ایک بہترین پروگراموں کی میٹھی سوغات کو انتہائی عمدگی سے ترتیب دیکرناظرین کےلئے ”تگڑی عیدی“ کا بندوبست کردیا ہے۔ ”جیو ٹی وی“ کے پروگراموں میں میٹھا بھی ہے اور نمکین بھی اور اس سوغات سے آپ اپنی عید کی خوشیاں مزید بڑھائیں گے۔ ”خوشیاں بانٹ کے جیو“ کے عنوان سے اس نیٹ ورک کی تھیم کو سجایا گیا ہے جس میں عید کی خصوصی ٹرانسمیشن ،اسپیشل بلیٹنز، خصوصی کوریج، ٹاک شوز، مارننگ شوز، خبرناک ، نیا پاکستان، جرگہ، لیکن اور کیپٹل ٹاک بھی عید اسپیشل پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈرامے، ٹیلی و فیچرز فلمیں، اسٹائل ایوارڈ شوز ، بہترین ٹیلی فلمز اور بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلمیں بھی عید کی خوشیاں دوبالا کریں گی۔ واضح رہے ”جیو کہانی“ نے بھی عید کی مناسبت سے بہترین پروگرام تخلیق کئے ہیں۔ عید کے تینوں دِن ”جیو نیوز“ کے مقبول مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں عید کی خوشیاں سمیٹی جائیں گی۔ ناظرین عید کے تینوں دِن پاکستان کا سب سے مقبول مارننگ شو ”جیو پاکستان“ ملاحظہ کریں گے جس میں عید کے پہلے دِن طیفہ اِن ٹربل کی کاسٹ شریک ہو گی اِن میں علی ظفر، مایا علی اور دیگر شامل ہیں جبکہ عید کے دوسرے دِن ”وجود“ کی کاسٹ جن میں جاوید شیخ، مومل شیخ، دانش تیمور، ادیتی سنگھ اور سعیدہ امتیاز ہیں جبکہ عید کے تیسرے دِن بینڈ باجا بارات کی کاسٹ شریک گفتگو ہوگی اِن میں میکائل ذوالفقار، علی کاظمی، شایان خان، کومل فاروقی اور عذرا محی الدین شامل ہیں۔ سہیل وڑائچ کی میزبانی میں ”ایک دن جیو کے ساتھ “کا خصوصی عید شو نشر ہوگا جس میں پاکستان کے سپر اسٹار اداکار و گلوکار علی ظفر مہمان ہوں گے۔ حالات حاضرہ پر مشتمل پروگرام ”لیکن“ عید کے دونوں دِن نشر ہوگا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی سے سعید غنی، تحریک انصاف کے عارف علوی اور متحدہ کے وسیم اختر اپنی بیگمات کے ساتھ شرکت کریں گے۔ ”نیا پاکستان“ بھی عید اسپیشل ہوگا جو عید کے دونوں دِن نشر کیا جائے گا جس میں منیب فاروق، جواد رانا اور مبشر زیدی اپنی بیگمات کے ساتھ تشریف لائیں گے۔ عید کے پہلے دِن رات کو دو گھنٹے پر مشتمل ”خبرناک“ کی خصوصی نشریات پیش کی جائے گی جس میں عاقب جاوید، شجعیہ نیازی اور خواجہ جنید جبکہ عمران خان (ڈمی) میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔ خواجہ جنید کی جگتوں سے میلہ لوٹیں گے۔ عاقب جاوید کے اندر کا گلوکار بھی سڑ چڑھ کے بولے گا۔ علی میر کا حسینوں کو خصوصی انتباہ بھی دکھایا جائے گا۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں عمران (ڈمی) اور ریحام خان (ڈمی) بھی آمنے سامنے ہوں گے۔ عید کے دوسرے دِن ”خبرناک“ میں کچھ منفرد داستانیں مختلف انداز میں پیش ہوں گی۔ کیمروں کی دنیا میں چھپے ادیب اور پروفیسر کے علاوہ شیری کا گبر، بِیرے کا خواجہ سرا اور مس ٹکراؤ کی قابل دید پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی۔ ثروت کا لونگ گواچا اور منچلوں کی عید یا شرفا کی تضحیک کے موضوع پر بھی بات ہوگی۔ عید کے تیسرے دِن پرویز مشرف (ڈمی) مہمان ہوں گے ۔ شو کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ میں کمانڈو ہوں میری مقبولیت ایک حلقے میں نہیں سما سکتی، میں سُروں کے معاملے میں سجھوتہ نہیں کر سکتا، ہنگ پارلیمنٹ مجھے ہی وزیراعظم بنائے گی۔ پراٹھے خان کو ملا زندگی بھر کا اثاثہ اور درست ناک کے چرچے زبان زدعام پر بھی بات ہوگی۔ اسپورٹس شو ”اسکور“ عید کے دوسرے اور تیسرے روز پیش ہوگا ۔ پہلے دِن پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ اپنی اہلیہ کے ساتھ شرکت کریں گے جبکہ عید کے دوسرے دِن اِس شو میں سہیل تنویر اور اُن کی مہمان ہوں گے۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں عید اسپیشل ”جرگہ“ عید کے دونوں دِن نشر ہوگا جس میں معروف کامیڈین آرٹسٹ شرکت کریں گے۔ اِن میں جس میں باسط علی، حسن مصطفیٰ، ارشمان نعیم، گلوکار توسل شاہ، ننھی شاعرہ اور ننھے پروفیسر زیدان حامد مہمان بنیں گے۔ عید کے تیسرے دِن ”لیکن“ کا ایک اور خصوصی شو پیش کیا جائے گا جس میں وجیہہ ثانی اور عبداللہ سلطان اپنی بیگمات کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ ”جیو ٹی وی “ کے ناظرین عید کے پہلے دِن ٹیلی فلم ”ڈینو کی دُلہنیا“ سے خوب محظوظ ہوں گے یہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کا شاہکار ہے جس میں سپرہٹ ڈرامہ ”خانی“ کے مرکزی کردار ثنا جاوید اور فیروز خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ ڈینو کی دُلہنیا معروف پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی مشترکہ پیشکش ہے جس کی ہدایات مہرین جبار نے دی ہیں۔ ڈینو کی دُلہنیا کی کہانی پاکستان کے معروف رائٹر ڈاکٹر یونس بٹ نے انتہائی عمدگی سے تحریر کی ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں شمیم ہلالی اور علی انصاری بھی شامل ہیں۔ یہ فیچر فلم ایک بد مزاج شخص کی انوکھی داستان ہے۔ ڈینو اپنی بدمزاجی، بد اخلاقی ، لاپروائی اور سستی کے سبب ملازمت سے برخاست کردیا جاتا ہے ، وہ اپنی دادی سے وراثت کا مطالبہ کرتا ہے لیکن وہ جانتی ہیں کہ ڈینو انتہائی غیر ذمہ دار شخص ہے۔ اب وہ اپنی ذمہ داری کا احساس دلانے کیلئے ایک اداکارہ کو اپنی بیوی بنا کر گھر والوں کے سامنے پیش کرتا ہے پھر وراثت ہتھیانے کیلئے ایک منفرد کھیل رچاتا ہے ، ایک کے بعد ایک سسپنس اور نئے شاہکار سے سجی یہ فیچر فلم عید کے پہلے دِن دکھائی جائے گی۔ دوسری طرف عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی جانب سے سیونتھ اسکائی کی ایک اور ٹیلی فلم ”ہم چلے آئے“ دو بھائیوں کی دِل چھو لینے والی انوکھی کہانی ہے۔ اِن دونوں بھائیوں کی بیویاں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا بھی پسند نہیں کرتیں۔ آئے دِن گھریلو جھگڑے گھر کو تباہی کے دہانے تک لے آتے ہیں لیکن بچے اور خاوند ملکر اچانک اس جہنم زدہ گھر میں امن لے آتے ہیں۔ دِل موہ لینے والی یہ ٹیلی فلم ناظرین عید کے دوسرے ملاحظہ کرسکیں گے۔ عید کے تین دِن ”نادیہ خان “ شوخیاں بکھیریں گی ”عید کا ہر پل جیو ودھ نادیہ خان “ میں اُن کے ساتھ ہوں گے بڑے بڑے خوبصورت مہمان اور اُن کے ساتھ ہوں گی مزیدار گپ شپ۔ مارننگ شو ”عید کا ہر پل جیو نادیہ خان“ عید کے تینوں دِن پیش ہوگا جس میں شوبز کی دُنیا کی معروف شخصیات جن میں ماہرہ خان، شہریار منور حسین، دانش تیمور، مومل شیخ، حنا دلپزیر، منیب بٹ، صنم چوہدری، ایمن خان، منیب بٹ، حرہ سلمان، اعجاز اسلم فاخر اور یاسر حسین شامل ہیں خوب رونق میلہ لگائیں گے۔ عوام کا پسندیدہ سوپ ”کس دِن میرا ویاہ ہووے گا (سیزن 4)“ عید کے تین دِن صبح میں پیش کیا جائے گا۔ ڈرامے میں چوہدری نزاکت اپنی دلچسپ شرارتوں سے لوگوں کو محظوظ کریں گے۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹارز پر مشتمل 2016ءکا ژی سنی ایوارڈز شو بھی عید کا لطف دوبالا کرے گا۔ شاہ رُخ خان، سلمان خان، امیتابھ بچن، اکشے کمار، کترینا کیف، دپیکا پڈوکون، ورون دھون اور پریانکا چوپڑا بھی ڈانس اور موج مستی کا رنگ جمائیں گے۔ شوبز انڈسٹری تمام ریکارڈ پاش پاش کردینے والا پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اور مقبول ڈرامہ سیریل ”خانی“ پیر کو نشر ہوگا۔ اس کے علاوہ سلطان، رونگ نمبر، دھوم تھری، پی کے، راؤڈی راٹھور اور پاکستانی اُردو فیچر فلم زندگی کتنی حسین ہے عید کے تین دِن عید کی خوشیاں دوبالا کریں گی۔ ”جیو کہانی “ نے بھی عید کی مناسبت سے بہترین پروگرام تیار کئے ہیں۔

تازہ ترین