• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چینگ ژی شیان: چین کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون

چین کئی ارب پتی خواتین کا ملک ہے، جن میں سے زیادہ تر اپنے بل بوتے پر ارب پتی بنی ہیں۔ تاہم ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ کوئی خاتون 24سال کی عمر میں ارب پتی بن جائے۔ اگر آپ سے پوچھا جائے کہ دنیا میں ایسی کتنی خواتین ہوں گی جو 24سال کی عمر میں ارب پتی بنیں، تو آپ جواب دینے سے پہلے اس سوال پر حیران ہوں گے کہ کوئی شخص 24سال کی عمر میں کیسے ارب پتی بن سکتا ہے؟ تاہم، چین کے ’نیو فارچون‘ میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ 24سالہ چینگ ژی شیان چین کی سب سے کم عمر ارب پتی خاتون ہیں۔ ’نیوفارچون‘ کے مطابق، چینگ ژی شیان کے اثاثوں کی کُل مالیت 11ارب 60کروڑ ڈالر ہے۔چینگ ژی شیان، چین کی سوشل میڈیا اسٹار، سرمایہ کار اور انسان دوست شخصیت ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چینگ ژی شیان 2009ءمیں انتہائی کم عمر میں ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھی۔ 2009ءمیں چینگ کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر منظرعام پر آئی جس میں انھیں ہاتھ میں چائے کا کپ اُٹھائے دیکھا جاسکتا تھا۔دیکھتے ہی دیکھتے، ان کی یہ فوٹو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی اور انھیں ’ملک ٹی سِسٹر‘ کے نام سےپکارا جانے لگا۔ بات صرف یہیں تک نہیں رُکی، بلکہ ایک سروے میں انھیں چین کی ’سب سے پُرکشش طلبہ‘ بھی قرار دیا گیا تھا۔ 

چینگ ژی شیان: چین کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون

سوشل میڈیا پر چینگ ژی شیان کی شہرت کی یہ ابتداء تھی اور چند ہفتوں کے اندر چین کے اپنے ٹوئٹر ’ویبو‘(Weibo)پر اس کے فالوئرز کی تعداد 13لاکھ سے تجاوز کرگئی۔جب کہ انسٹاگرام پر اس کے etianzzzاکاؤنٹ کے 2لاکھ 90ہزار فالوئرز ہیں۔ اس کے بعد 2014میں انھوں نےچین کے شہر نانچنگ میں ہونے والے ’سمر یوتھ اولمپکس‘ کے لیے روموشنل ویڈیو میں کام کیا۔ 

چینگ کی شہرت اور خوب صورتی سے متاثر ہوکر چین کے ایک نامور فلم ساز ’چینگ ییمو‘ نے انھیں اپنی فلم میں کردار کی پیش کش کی، تاہم ژی شیان نے اس پیش کش کو ٹھہرانا بہتر سمجھا۔ 2011میں انھیں چین کی نامور یونیورسٹی ’سنگھوایونیورسٹی‘ میں داخلہ مل گیا۔ 

چینگ ژی شیان: چین کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون

اسی سال اسٹوڈنٹ ایکس چینج پروگرام کے تحت انھیں برنارڈ کالج نیویارک جانے کا موقع ملا، جہاں اس کی ملاقات چین کے ارب پتی کاروباری شخص ’لیئو کیانگ ڈونگ‘ سے ہوئی۔چار سال کی دوستی کے بعد2015ءمیں دونوں نے شادی کرلی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لیئوعمر میں ان سے 19سال بڑے ہیں۔ ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ حالانکہ ان دونوں کا تعلق چین سے ہے، ان کی پہلی ملاقات امریکا میں ہوئی، تاہم انھوں نے شادی کے لیے آسٹریلیا کے شہرسڈنی کا انتخاب کیا۔شادی کے اگلے سال مارچ 2016ءمیں چینگ ژی شیان نے ایک بچی کو جنم دیا۔

چینگ ژی شیان: چین کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون

چینگ ژی شیان اور لیئو کیانگ ڈونگ سرمایہ کاری کے کئی منصوبوں میں شراکت دار ہیں۔ وہ چین میں کام کرنے والی ایک بین الاقوامی آن لائن رائڈ کمپنی کے شیئرہولڈر ہیں، جب کہ چینگ انویسٹمنٹ کمپنی کے ذریعے Bubsآسٹریلیا میں بھی 17.3فی صد حصص کے مالک ہیں۔یہ کمپنی آسٹریلیا میں بچوں کا آرگینک (Organic) بے بی فارمولا دودھ بیچتی ہے۔ اب چینگ ژی شیان، اپنے سوشل میڈیا فالورز کے ذریعے اس برانڈ کو چین میں بھی متعارف کرانے کے لیے ایک مہم چلانے پر کام کررہی ہیں۔چین میں یہ دودھ ای کامرس ویب سائٹ JD.comکے ذریعے فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ مجموعی طور پر چینگ اور لیئو نے چھ مختلف منصوبوں میں مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

JD.comکے بانی و سی ای او، چینگ ژی شیانگ کے شوہر ’لیئوکیانگ ڈونگ‘ہیں۔ فوربز کے مطابق، وہ چین کے امیر ترین افراد میں 16ویں نمبر پر ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 9ارب 90کروڑ ڈالر ہے۔ JD.com چین کی ایک صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر چین کا سب سے بڑا ڈرون نیٹ ورک بنانے پربھی کام کررہی ہے۔ اس ڈرون کے لیے سات ماڈل پہلے ہی تیار کیے جاچکے ہیں، جو چین کے دور دراز دیہی علاقوں میں اشیاء کےپیکٹ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جے ڈی ڈاٹ کام کو چین کی سب سے بڑی ای کامرس ویب سائٹ علی بابا ڈاٹ کام کی حریف کے طور پر دیکھا جاتاہے۔ 

چینگ ژی شیان: چین کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون

اس کا مطلب یہ ہوا کہ درحقیقت لیئوکیانگ ڈونگ، چین کے دوسرے امیر ترین شخص، علی بابا کے بانی ’جیک ما‘ کے حریف ہیں۔ مالی سال 2016میں جے ڈی ڈاٹ کام کے سرگرم صارف اکاؤنٹس کی تعداد 23کروڑ 60لاکھ تھی، جب کہ اسی سال علی بابا ڈاٹ کام کے 42کروڑ 30لاکھ سرگرم صارف اکاؤنٹس تھے۔ جے ڈی ڈاٹ کام کی کامیابی کی ایک اہم وجہ چینگ ژی شیان بھی ہیں، جو اس کے فیشن اور لگژری بزنس ڈویژن کو پروموٹ کرتی ہیں۔وہ جے ڈی ڈاٹ کام کےعوامی بہبود کے منصوبوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور اس مقصد کے تحت وہ بل گیٹس سمیت دنیا کی کئی معروف شخصیات کے ساتھ مل کر ’فنڈ ریزنگ‘ کرچکی ہیں۔

چینگ ژی شیان اور لیئو کی آسٹریلیا میں شادی کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ یہ دونوں وہاں دو جائیدادیں بھی رکھتے ہیں۔ ان میں ایک ’دی راکس‘ میں تین منزلہ پینٹ ہاؤس ہے، جس کی مالیت 1کروڑ 62لاکھ ڈالر ہے۔ سڈنی کے بزنس ڈسٹرکٹ میں ان کا یہ پینٹ ہاؤس 28ویں منزل پر واقع ہے، جہاں سے ہاربر برج اور سڈنی ہاربر کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ آسٹریلیا میں ان کے دوسرے گھر Vaucluse Mansionکی مالیت 3کروڑ 60لاکھ ڈالر ہے۔ یہ محل ان سے پہلے ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کی ملکیت تھا، جنھوں نے The Great Gatsbyکی آسٹریلیا میں شوٹنگ کے دوران اس محل میں رہائش اختیار کی تھی۔

تازہ ترین