• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوچی نے میگا ایونٹ کی میزبانی کی ہیٹ ٹرک کرلی

کراچی(رپورٹ:عبدالحفیظ نوری)روس کا شہر سوچی 15جون 2018کو پرتگال اور اسپین کے درمیان ورلڈ کپ فٹبال کے میچ کے ساتھ ہی دنیا کے ان عظیم اسپورٹنگ شہروں میں شامل ہوگیا جنہوں نے ورلڈ فٹبال کپ ،اولمپک گیمز اور فارمولا ون گراں پری ایونٹس منعقد کرکے کھیلوں کی میزبانی کی ہیٹ ٹرک مکمل کی ۔سوچی گروپ میں شامل ہونے والا پہلا ونٹر اولمپک سٹی ہوگا۔باقی میکسیکو سٹی،بارسلونا اور ریوڈی جیزو نے سمر اولمپکس منعقد کئے تھے۔یورو گوئے کے لوئس سواریز کا گزشتہ رولڈ کپ میں اطالوی کھلاڑی یلنی کو دانتوں سے کاٹنے کے بعد یہ پلا ورلڈ کپ میچ ہے جو مصر کیخلاف کھیلا گیا ،سواریز پر چیلنی پر دانت گاڑتے پر سزا کے طورپر فیفا نے 9انٹرنیشنل میچوں اور چار ماہ کے لئے تمام تر فٹبال سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی لگانے کے علاوہ ایک لاکھ سوئس فرانک جرمانہ بھی عائد کیا تھا ۔دوسری جانب مصر کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صلاح کو روگوئے کیخلاف میچ کیلئے فٹ قرار دیا گیا لیکن انہیں اسٹارٹنگ لائن اپ میں نہیں رکھا گیا ۔انہیں ریزرو کے طورپر بنچ پر جگہ ملی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یورپین کلب فٹبال یورپین چیمپئنز لیگ کے لیور پول اور ریال میڈرڈ کے درمیان فائنل میں کے پہلے ہاف ریال میڈرڈ کے کپتان راموس نے خطرناک فائول کرکے انہیں زخمی کردیا تھا ۔2026کے ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد مراکش کے شاہ محمد قومی فٹبال فیڈریشن کو 2030کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے درخواست دینے کا حکم دیا ہے۔2026کی میزبانی کینیڈا ،امریکا اور میکسیکو کو مشترکہ طورپر دی گئی ہے جبکہ 2022کا ورلڈ کپ قطر میں کھیلا جانا طے ہے۔2018کا ورلڈ کپ روس کے11شہروں کے 12اسٹیڈیمز میں کھیلا جارہاہے۔32ٹیموں کے درمیان 64میچز 1800میل میں پھیلے ان مقامات پر ہورہے ہیں۔یوروگوئے 1970کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ جیت سکا ہے۔اس وقت اسرائیل کو شکست دی تھی۔مصر میں سعودی عرب کی طرح اب بھی ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں سکا اس نے 5میچز کھیلے تین ہارے،دو برابر رہے۔
تازہ ترین