پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں10 سال سے پی پی کی حکومت ہے،کراچی کاکچرا اٹھانے والا کوئی نہیں۔
عمرکوٹ میں جلسے سے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کو بیدارکرنے میدان میں نکلا ہوں،حکومت دوبارہ چوروں کےحوالےکی گئی تو حالات بدتر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا پنجاب سے صفایا ہوگیا ہے،امیدواروں کو پیپلزپارٹی کے ٹکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں، امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنےکو ترجیح دے رہے ہیں۔