• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کیا موبائل فون آپ کو بوڑھا کررہاہے؟

موبائل فون استعمال کرنے والوں کےلئے ماہرین نے وارننگ جاری کی ہے اور کہا کہ آپ کا موبائل فون آپ کو بوڑھا کررہا ہے ۔

برطانوی میڈیا نے ماہرین کے حوالے سے انکشاف کیاہے کہ 12گھنٹے موبائل فون کے سامنے رہنا اتنا ہی وقت دھوپ میں رہنے جتنا نقصان دہ ہے ۔

ماہرین کے مطابق الیکٹرونک آلات کی اسکرین سے نکلنے والی نیلی شعاعیں آپ کی سوچ سے کہیں زیادہ قاتل ثابت ہوسکتی ہیں کیونکہ یہ آپ کی جلد کی سب سے نچلی تہہ تک جذب ہوجاتی ہیں۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ الیکٹرونک آلات سے نکلنے والی شعاعیں الٹرا وائلٹ شعاعوں جتنی نقصان دہ ہیں، اندھیرے میں فون دیکھنے کی عادت انسانی صحت کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین