• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی حکومت کا مزید غیرملکی کارکنوں کو قبول کرنے کا منصوبہ

ٹوکیو (اے پی پی) جاپانی حکومت مزید غیرملکی ملازمین کو قبول کرنے کے لئے ملکی امیگریشن قوانین میں تبدیلی کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ اقدام افرادی قوت کی شدید کمی کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔کابینہ کی منظور کردہ بنیادی اقتصادی اور مالی پالیسیوں میں اس سے متعلق تجویز شامل ہے۔ منصوبے کے تحت مخصوص اہلیت کے حامل غیر جاپانیوں کو 5 سال تک جاپان میں رہائش کا نئی قسم کا ویزا دیا جا سکے گا تاکہ وہ مخصوص صنعتوں میں کام کر سکیں۔حکومت اْن 5 شعبوں میں افرادی قوت کو تقویت دینا چاہ رہی ہے جو کام کرنے والوں کی کمی کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ یہ شعبے، تعمیرات، شپ بلڈنگ، رہائش، زراعت اور نرسنگ ہیں۔
تازہ ترین