• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی ختم، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 4 نوجوان شہید کردیئے

جنگ بندی ختم، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 4 نوجوان شہید کردیئے

سری نگر(جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ، رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے پیر کے روز ضلع بانڈی پورہ میں فائرنگ کر کے2 نوجوانوں کو شہید کیا ، ان دونوں نوجوانوں کو فوجی سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، ضلع میں بھارتی فوجی نے گزشتہ ایک ہفتے سے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے، اسی طرح تیسرا نوجوان کلگام کے علاقے نواپورہ اخرن کے علاقے میں مظاہرین پر فائرنگ کے دوران شہید ہوا ، اس دوران فورسز کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے ، دوسری جانب بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ پیرا کمانڈوز اور بھارتی فضائیہ نے ضلع بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں بھارتی فوج کے ایک کمانڈنگ آفیسر بھی شامل ہیں، اس آپریشن کا آغاز رواں ماہ کی 9 تاریخ کو ہوا تھا،واضح رہے گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر میں ماہ رمضان کے دوران نام نہاد فائر بندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی فوج کو پیش قدمی کا حکم دیا تھا، اس وقت بھی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے مختلف گاؤں میں سرچ آپریشن جاری ہے جہاں داخلی اور خارجی راستوں پر فوج تعینات ہے۔

تازہ ترین