• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہاڑی پورہ میں ہنگو کے رہائشی کا قتل مستورات کا تنازعہ نکلا

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود دلہ زاک روڈ پر ایک ہفتہ قبل ہنگو کے رہائشی کے قتل کا تنازعہ حل ہو گیا مقتول کو مستورات کے تنازعہ پرقتل کیا گیا تھا جبکہ بیٹا فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گیا تھا ۔واقعات کے مطابق ایک ہفتہ قبل ہنگو کارہائشی مسلم شاہ ولد ظاہر شاہ اپنے بیٹے خورشید شاہ کے ہمراہ نماز تراویح کے بعد گھر جارہاتھا کہ نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا تھا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے تھے‘ اس سلسلے میں تھانہ پہاڑی پورہ ولیس نے گزشتہ روز رابطہ کرنے پر بتایا کہ مقتول کے بیٹے خورشید نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد کو آفتاب عرف الطاف سکنہ ہنگو حلیم زئی نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے مدعی کے مطابق ملزم کے ساتھ اس کی مستورات کے تنازعہ پر سات سال سے دشمنی چلی آرہی ہے پولیس نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرکے اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں ۔
تازہ ترین