حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) دادو کے رہائشی نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ تیل کمپنی سے زمین واپس دلوائی جائے، انہوں نے کہا کہ برٹش کمپنی کو 15 ایکڑ زمین کرائے پر دی تھی جس کا معامدہ ختم ہوچکا ہے مگر دوبارہ بغیر معاہدے اور اجازت کے اراضی کسی اور کمپنی کو دی گئی ہے جو غیرقانونی ہے۔ زمین پر قبضہ کیا گیا ہے جبکہ متعلقہ افسران سے رجوع کیا تو مجھ پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا اور بعد ازاں جیل بھجوا دیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور زمین واپس دلوائی جائے۔