• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے بغیرملکی ترقی کا تصورناممکن ہے،اشتیاق بیگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی کا تصور ناممکن ہے۔ اور ہمں اس وقت جنگی بنیادوں پر ایس ایم ای سیکٹر کو پروموٹ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار بزنس مین اور سیاستدان مرزا اشتیاق بیگ نےایس ایم ای فاؤنڈیشن کے دفتر کے دورے دوران صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا اگر ہم اپنے ارد گرد ان ممالک کی جانب دیکھیں جنہوں نے گزشتہ چند دہائیوں کے دوران بے مثال معاشی ترقی کی ہےجیسے چاپان، چین، سنگاپور کوریا وغیرہ تو فوری طور پر یہ حقیقت عیاں ہوجاتی ہے کہ انہوں نے اپنے ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط کیا ہے اور چھوٹے اور درمیانے سائز کے صنعتی یونٹس کا ملک میں جال بچھادیا۔ اور آج اسی ایس ایم ای سیکٹر کے ذریعے مشرق بعید بالخصوص چین اور جاپان دنیا کی مضبوط ترین معیشت بن کر ابھرے ہیں۔ ہماری حکومت کو بھی اس جانب فوری طور پر توجہ دینی چاہئے اور ایس ایم ای سیکٹر کی بہتری کے لئے ایسی مربوط اور جامع پالیسی بنائی جائے کہ نئے سرمایہ کار اس شعبہ کی جانب متوجہ ہوں۔ اس موقع پر اشتیاق بیگ نے ایس ایم ای فاؤنڈیشن کے صدر ولی اللہ خان کی ایس ایم ای سیکٹر کے لئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کے علاوہ ہمیں انفرادی حیثیت میں بھی اس شعبہ کی ترقی کے لئے کچھ کرنا ہے اور اس سلسلے میں ایس ایم ای فاؤنڈیشن نے جو ایس ایم ای ایوارڈ کا پروگرام بنایا ہے اس سے چھوٹے اور درمیانے تاجروں کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔
تازہ ترین