• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھرتیوں پر پابندی کا خاتمہ الیکشن ایکٹ سے متصادم ہے، رضا ربانی

بھرتیوں پر پابندی کا خاتمہ الیکشن ایکٹ سے متصادم ہے، رضا ربانی

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 14 جون کو بھرتیوں پر پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ،یہ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی 11 اپریل کی اپنی ہدایت کے برخلاف ہے ۔ بھرتیوں پر سے پابندی کا خاتمہ الیکشن ایکٹ سے متصادم ہے ۔ الیکشن ایکٹ کے تحت نگران حکومت پر ترقی دینے اور بھرتیاں کرنے کی ممانعت ہے۔ ماسوائے قومی مفاد میں مختصر وقت کیلئے بھرتی کرنے کی اجازت ہے ۔ الیکشن کمیشن 14 جون کو جاری کئے گئے اپنے نوٹیفکیشن کی وضاحت کرے۔ نگران حکومت تمام ترقیاں اور اہم تقرریاں یا مختصر عرصے کیلئے تقریوں کی سینیٹ کے سامنے وضاحت کرے۔رضا ربانی نے آئین کے آرٹیکل 218(3) اور الیکشن ایکٹ کی دفعات4،5 اور8(C) کے حوالے سے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین اور قانون کے تحت منصفانہ، غیر جانبدارانہ اورشفاف الیکشن کیلئے ضروری اقدامات اور انتخابی عمل سے بد عنوانیوں کا خاتمہ کرے اس لئے بھرتیوں پر سے پابندی کا خاتمہ الیکشن کمیشن کی جاری ہدایات اور آئین و قانون کے متصادم ہے۔

تازہ ترین