• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے اثاثوں اور ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات

 عمران خان کے اثاثوں اور ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں اور ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویزات کے مطابق عمران خان نے گزشتہ سال47 لاکھ 76ہزار611روپے آمدن ظاہر کی۔ذرائع آمدن زراعت،تنخواہ اوربینک منافع ظاہرکیا۔

دستاویزات کے مطابق عمران خان نے اپنی آمدن پر 1 لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا۔

پی ٹی آئی سربراہ 168 ایکڑزرعی زمین کےمالک ہیں،پاکستان میں مختلف مقامات پر 14 جائیدادیں ہیں۔

بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ،پاکستان اور بیرون ملک میں کوئی کاروبار بھی نہیں۔

تازہ ترین