• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلم کاروں کی فلاح و بہبود حکومت کی ذمہ داری ہے، رونق حیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز شاعر اور نیازمندان کراچی کے رواح روں، رونق حیات نے کہا ہے کہ شاعر اور ادیب ملک کا گراں قدر اثاثہ ہیں، قلم کاروں کی فلاح و بہبود بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزم تقدیس ادب پاکستان کی جانب سے منعقدہ ماہانہ محفل مشاعرہ کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا، جس کی صدارت خوش فکر شاعر لیاقت علی عاصم نے کی۔ بزم کے جنرل سیکریٹری احمد سعید خان نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور بزم کے سینئر نائب صدر سید فیاض علی فیاض نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ صاحب صدر اور مہمان خصوصی کے علاوہ جن شعراء نے کلام سنایا ان میں اختر سعیدی، سید فیاض علی فیاض، علی اوسط جعفری، شاعر حسین شاعر، نسیم الحسن زیدی، سراج الدین سراج، سلمان صدیقی، عبدالمجید محور، محمد علی گوہر، سحرتاب رومانی، نشاط غوری، گل انور، امد سعید خان، سخاوت علی نادر، جمیل ادیب سید، عاشق حسین شوکی، علی کوثر، ابراہیم خلیل، زاہد علی سید، اسد قریشی، تنویر سخن، ضیاء حیدر زیدی اور چاند علی چاند شامل تھے۔ رونق حیات نے کہا کہ ہر شعبہ زندگی کے نمایاں افراد کو نوازا جا رہا ہے لیکن قلم کار، سرکار کی توجہ سےمحروم ہیں۔ اکادمی ادبیات پاکستان کا قیام ادیبوں کی فلاح و بہبود سے مشروط تھا لیکن اس ادارے کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے۔
تازہ ترین