• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی 172 کنال اراضی، مشرف کا دبئی میں 9 کروڑ کا اپارٹمنٹ، شرجیل میمن اربوں کے مالک ،فاروق ستار کے نام کوئی جائیداد نہیں

شہباز شریف کی 172 کنال اراضی، مشرف کا دبئی میں 9 کروڑ کا اپارٹمنٹ، شرجیل میمن اربوں کے مالک ،فاروق ستار کے نام کوئی جائیداد نہیں

لاہور حیدر آباد (نمائندہ خصو صی،نمائنہ جنگ)شہباز شریف کی 172 کنال اراضی،مشرف کا دبئی میں 9 کروڑ کا اپارٹمنٹ،شرجیل میمن اربوں کے مالک ،فاروق ستار کے نام کوئی جائیداد نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہبازشریف 1کروڑ 14لاکھ 2ہزار 694 روپے کا بینک بیلنس ہے جبکہ ان کے نام 172کنال اراضی بھی ہے تاہم شہبازشریف 38لاکھ روپے کے مقروض بھی ہیں،شہبازشریف حمزہ سپننگ ملز، حدیبیہ پیپرملز سمیت 5 ملوں میں شراکت دار بھی ہیں اور ان کے نام پر 1گاڑی بھی ہے، ان کی 2بیویاں ہیں ایک اہلیہ کا نام تہمینہ جبکہ دوسری کا نام نصرت ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں جس کے مطابق جاویدہاشمی کروڑوں روپے مالیت کی زرعی زمین کے مالک ہیں جبکہ ان کی سالانہ آمدن 15 لاکھ روپے ہے۔ جاوید ہاشمی کے ظاہر کردہ اثاثوں کے مطابق ان کی اہلیہ کے نام ایک کروڑ روپے مالیت کی 2 گاڑیاں ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئی۔

شہباز شریف کی 172 کنال اراضی، مشرف کا دبئی میں 9 کروڑ کا اپارٹمنٹ، شرجیل میمن اربوں کے مالک ،فاروق ستار کے نام کوئی جائیداد نہیں

الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق چک شہزاد فارم کی قیمت 2 کروڑ 37 لاکھ روپے ظاہرکی گئی ہے ،پرویز مشرف نے ڈی ایچ اے کراچی میں مکان کی قیمت 50 لاکھ روپے اور ڈاون ٹائون دبئی میں اپارٹمنٹ کی قیمت 9 کروڑ روپے ظاہر کی گئی ہے ،پرویز مشرف کے مجموعی اثاثے 3 کروڑ 43 لاکھ روپے ظاہر کئے گئے جبکہ اندرون و بیرون ملک 2 کروڑ 60 لاکھ کی گاڑیاں رکھی ہوئی ہیں ۔ساتھ ہی مختلف بینک اکائونٹس میں 2 کروڑ 12 لاکھ روپے بھی موجود ہے ،گزشتہ روز سابق صدر پرویز مشرف کے این اے 1 چترال سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں اس کے علاوہ کراچی کے حلقہ این اے 247 سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی خود واپس لے لیے گئے ہیں سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ ان سے زیادہ امیر نکلی ہیں ، پاکستان میں تمام جائیداد اہلیہ کے نام پر ہیں۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشوارے کے مطابق فاروق ستار کے نام پر کوئی گھر فلیٹ یا بنگلہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کا کوئی کاروبار ہے ،نہ کہیں پر کوئی انویسٹمنٹ کررکھی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی بیگم کے نام پر ایک فلیٹ ہے جس کی قیمت صرف 8 لاکھ روپے ہے، ڈاکٹر فاروق ستاردو2بیگمات والدہ اور2بیٹیوں کے واحد کفیل ہیں،فاروق ستار کے پاس نقدی صرف 8 ہزار روپے اور بہن کے مقروض بھی ہیں۔کرپشن کے الزامات میں ملوث سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کراچی حیدرآباد تھرپارکر اور دبئی میں اربوں روپے کی پراپرٹی کے مالک ہیں ،شرجیل انعام میمن کی اہلیہ صدف شرجیل دبئی کی ایک انٹرنیشنل کمپنی میں بھی شراکت داری ہے، شرجیل میمن کا ایک فلیٹ دبئی اور ان کی اہلیہ کا ولاز دبئی میں ہے ، سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو غریب امیدوار نکلے جن کے پاس سایئکل تک نہیں ہے، دستاویزات کے مطابق پی ایس 63 سے امیدوار شرجیل انعام میمن کے اثاثوں میں کروڑوں کی جائیدادیں ،مہنگی گاڑیاں ،قیمتی فلیٹس،کروڑوں کی نقدی شامل ہے،شرجیل میمن بیرون ملک دبئی میں 5 کروڑ روپے مالیت کے فلیٹ کےمالک ہیں، دبئی میں 9کروڑ89لاکھ روپے مالیت کا فلیٹ اہلیہ کے نام پرہے، شرجیل میمن 3کروڑ95لاکھ 70ہزارکی تین قیمتی گاڑیوں کے مالک ہیں، 8 کروڑ 7 لاکھ،91ہزار389 کے نقدی، پرائزبانڈظاہرکئےگئےہیں، اہلیہ کے اکاؤنٹس میں 2 کروڑ 29 لاکھ79 ہزار ظاہرکئےگئے،فرنیچر اوردیگر اشیا ءکی مالیت 25 لاکھ ظاہر کی گئی ہے،انٹرنیشنل گلف گروپ میں شرجیل میمن کی اہلیہ 30لاکھ روپے کی شراکت دار ہیں ،شرجیل میمن ڈی ایچ اے کراچی میں 44لاکھ روپے مالیت کےبنگلے کےمالک ہیں، ڈی ایچ اے 28 اسٹریٹ پر 97لاکھ روپے کی جائیددبھی ظاہر کی گئی ہے،دستاویزات شرجیل میمن تھرپارکر میں 1کروڑ 50لاکھ 80 ہزارروپے مالیت کی جائیدادکے مالک ہیں ، شرجیل میمن 4کروڑ روپے مالیٹ کی گاڑیوں میں شرجیل انعام میمن 1کروڑ روپے مالیت کی 2008 کی گاڑی مالک ہیں 31 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی 2004 ماڈل کی گاڑی بھی شامل ہے اسی طرح شرجیل انعام 2 کروڑ 64 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی ماڈل 2013 کی گاڑی کے بھی مالک ہیں ،دستاویزات کے مطابق 450 تولہ سونا کی مالیت 5لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں، 8 کروڑ 7 لاکھ،91ہزار389 کے نقدی انعام بانڈ ظاہر کیے ہیں اہلیہ کے اکاؤنٹس میں 2 کروڑ 29 لاکھ اناسی ہزار 485 ظاہر کئے گئے ہیں،نجی بنک کلفٹن میں 4 لاکھ اسی ہزار روپے فرنیچر دیگر اشیا کی مالیت 25 لاکھ ظاہر کی گئی زاتی اسلحہ کی مالیت 28 لاکھ روپے ظاہرکی ہے شرجیل میمن نے ملکی غیر ملکی زرائع آمدنی میں 2017 میں 4 کروڑ 6 لاکھ16 ہزار 585 امدنی ہوئی ، 2016 امدنی 4 کروڑ 89 لاکھ 23 ہزار 726 روپے آمدنی ہوئی جبکہ 2015 میں 8 کروڑ 1 لاکھ 44 ہزار 595 روپے کی آمدن ہوئے حیدراباد زرعی زمین کی مد میں انے والی بتیس لاکھ روپے ظاہر کی ہے ، سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کے حالیہ اثاثوں کی مالیت 5 کروڑ 63 لاکھ 3 ہزار 566 ہے،جام خان شورو 262 ایکڑ زرعی زمین کے مالک، زمین کی مالیت 37 لاکھ 50 ہزار ظاہر کی گئی، جام خان شورو کی اہلیہ کے نام پر 15 لاکھ روپے کی زمین ہے، جام خان شورو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فلنگ اسٹیشن اور سی این جی اسٹیشن، 19 لاکھ روپے کی ہائوسنگ اسکیم مالک ہیں، 50 تولہ سونا کے مالک ہیں جو انہیں گفٹ میں ملا ہے،جام خان شورو کے پاس 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کی نقدی، جام خان کے چار مختلف بینک اکائونٹس میں بالترتیب 3 لاکھ، 11 ہزار، 77 ہزار، اور 5 ہزار سے زائد کی رقم ہے، جام خان شورو کے پاس 1 لاکھ 45 ہزار مالیت کے تین ہتھیار ہیں، جام خان نے 2015 میں 5 لاکھ 71 ہزار 459، 2016 میں 7 لاکھ 12 ہزار732 اور 2017 میں 10 لاکھ 33 ہزار 222 روپے ٹیکس ادا کیا، جام خان شورو نے سال 2015 سے 2018 کے دوران 17 غیر ملکی دورے کئے، 30 لاکھ 4 ہزار 5 سو روپے غیر ملکی دوروں پر خرچ کئے گئے، جام خان شورو نے زرعی آمدنی پر 2015 میں 4 لاکھ 9 ہزار 575، 2016 میں 14 لاکھ 55 ہزار 5 سو اور 2017 میں 15 لاکھ سے زائد کا ٹیکس ادا کیا، جام خان کے گذشتہ سال اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 43 لاکھ 10 ہزار 144 تھی، ایک سال میں اثاثوں کی مالیت میں 1 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، جبکہ پی ایس 62 سے ان کے چھوٹے بھائی کاشف شورو بڑے بھائی سے زیادہ دولت مند نکلے چھوٹے بھائی کے پاس بڑے بھائی جام خان سے زیادہ دولت ہے کاشف شورو کے حالیہ اثاثوں کی مالیت 29 کروڑ روپے ہے، جو گذشتہ سال 30 کروڑ سے زائد تھی، کاشف شورو کراچی ڈیفنس، جامشورو سمیت دیگر مقامات پر 9 کروڑ سے زائد مالیت کی جائیداد کے مالک ہیں، کاشف شورو 9 کروڑ 95 لاکھ روپے مالیت کے کیٹل فارم، پولٹری فارم اور ایگریکلچر فارم کے مالک ہیں، کاشف شورو 2 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تین گاڑیوں کے بھی مالک، کاشف شورو کے پاس 6 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی، کاشف شورو کے پاس تین مختلف بینکوں میں 1 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد کی رقم، کاشف شورو 4 لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کے تین ہتھیاروں کے مالک، کاشف شورو نے 2015 میں 1 لاکھ 9 ہزار 121، 2016 میں 1 لاکھ 3 ہزار 250 اور 2017 میں 1 لاکھ 46 ہزار 54 روپے کا ٹیکس ادا کیا، کاشف شورو نے زرعی آمدنی پر تین سال میں 6 لاکھ 23 ہزار سے زائد کا ٹیکس ادا کیا، کاشف شورو کو 40 بھینسیں بطور تحفہ ملیں جن کی رقم کا ذکر نہیں کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا 43 لاکھ 70 ہزار 243 روپے کا بینک بیلنس ہے اور وہ رمضان شوگر ملز سمیت 21 نجی ملز میں شیئر ہولڈ ہیں تاہم ان کے نام پر ذاتی کوئی گاڑی نہیں ہے، حمزہ شہباز نے بھی 2شادیاں کررکھی ہیں اور ان کی ایک اہلیہ کا نام رابعہ شہباز جبکہ دوسری کا نام مہرالنسا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی کل مالیت 17کروڑ 84لاکھ روپے جبکہ لوہاری میں 2وراثتی گھروں کی مالیت ایک لاکھ 25 ہزار روپے ظاہر کی ہے ،دستاویز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے کزن سے 2کروڑ 95لاکھ روپے قرض بھی لے رکھا ہے جبکہ انہوں نے ڈی ایچ اے فیز 2 میں گھر کی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ظاہر کی ہے،سابق وزیر ریلوے نے موضع پھلروان میں 16کنال اراضی کی مالیت 3کروڑ 46لاکھ روپے ظاہر کی، سعدین ایسوی ایٹس مارکیٹنگ اینڈ کنسلٹینسی کی مالیت 2کروڑ 98لاکھ کے علاوہ ایک کروڑ 40لاکھ روپے نقد اور پرائز بانڈ ظاہر کیے،سعد رفیق نے 25لاکھ روپے کا فرنیچر اور بینک اکائونٹ میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے ظاہر کیے،سابق وزیر ریلوے کے جمع کرائے جانے والے حلف نامے کے مطابق ان کی دو بیویاں، 2 بیٹیاں اور1 بیٹا ہے، سعد رفیق نے 2015ء میں 2کروڑ 26 لاکھ روپے آمدن پر 29 لاکھ روپے انکم ٹیکس ، 2016ء میں 2کروڑ 99لاکھ آمدن پر 39 لاکھ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا اسی طرح 2017ء میں 3 کروڑ 89 لاکھ روپے آمدن پر 52 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں 1کروڑ 15 لاکھ روپے کے شیئرز بھی ظاہر کیے ہیں۔سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروا دیں، تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ 7 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار 271 روپے کے اثاثے ظاہر کئے جو کہ گزشتہ انتخابات کے مقابلہ میں 3 کروڑ 56 لاکھ روپے کا اضافہ ہے، ان کے فیصل آباد میں 3 گھر، 4 پلاٹ، 10 ایکٹر زرعی زمین 9 دکانیں اور 2 پلازے بھی ہیں، 5 بینک اکاونٹ کے مطابق 60 لاکھ 74 ہزار کی رقم موجود ہے، اور ان کے زیر استعمال میں گاڑی کی مالیت 75 لاکھ ہے، جبکہ 2 کروڑ 90 لاکھ 50 ہزار روپے قرض واجب الا ادا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف گلا لئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے ظاہر کر دئیے ، کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کے پاس 8کنال کا پلاٹ ہے جس کی مالیت 15لاکھ روپے ظاہرکی ہے،عائشہ گلا لئی نے کیش ان ہینڈ10ہزارروپے ظاہر کیا ہے،عائشہ گلا لئی کے پاس کوئی گاڑی ،فرنیچریاذاتی استعمال کا سامان نہیں،عائشہ گلا لئی کا بینک اکاؤنٹ پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود بینک میں ہے،عائشہ گلا لئی کے اکاؤنٹ میں 3 لاکھ روپے موجود ہیں۔۔عائشہ گلا لئی کے پاس ڈیڑھ تولہ سونا ہے جس کی مالیت 90 ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے، عائشہ گلا لئی کا پاکستان یا بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں۔

تازہ ترین