• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی پُرکشش اداکارہ ’’دیپیکا پڈوکون‘‘ کی فٹنس کا راز

جنگ نیوز

دیپیکا پڈوکون کا شمار بالی ووڈ کی صف اوّل ،بااثراور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ۔ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ، دیپیکا کی خوبرو شخصیت کے دیوانے مداحوں کی کمی نہیں ،دیپیکا سے متعلق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ کھاتی بہت ہیں، لیکن شاید بہت کم لوگ یہ جانتے ہو ں کہ دیپیکا کھانے کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کا بھی بے حد خیال رکھتی ہیں جب ہی تو پڑوسن کی بھابی ہو یا دیورانی، دیپیکا کی اسمارٹنس پر سب ہی فدا ہیں۔ کیا آپ بھی یہ جاننا چاہیں گی کہ دیپیکا کی فٹنس کے پیچھے چھپا خفیہ راز کیا ہے؟ وہ کون سی ڈائٹ اور ایکسرسائز روٹین ہے جو دیپیکا کو اسمارٹ رکھنے کے ساتھ ان کی چمکدارجلد کا راز بھی ہے؟تو آئیے جانتے ہیں۔

ڈائٹ پلان سے متعلق دیپیکا کی تین باتیں

بالی ووڈ اداکارہ کی ڈائٹ سے متعلق تین باتیں زیادہ اہم ہیں جو دوران ڈائٹنگ آپ کو بھی یاد رکھنی چاہئیں۔

٭بالی ووڈ خوبرو اداکارہ دیپیکا کریش ڈائٹنگ پر یقین نہیں رکھتیں،ان کا کہنا ہے کہ ڈائٹنگ یہ نہیں کہ سب کچھ چھوڑ کر صرف لیکوئیڈ (پانی یا جوسز ) پر گزارا کیا جائے بلکہ ان کے نزدیک جو بھی کھایا جائےوہ غذائیت سے بھرپورہواور صحیح وقت پر کھایا جائے ۔

جنگ نیوز

٭جس طرح دیپیکا کریش ڈائٹنگ کے خلاف ہیں ،اسی طرح رات کے کھانے میں چاول کے استعمال کی بھی مخالف ہیں۔ دیپیکا کے مطابق رات کا کھانا کھاتے ہی اکثر اوقات نیند آنے لگتی ہے اور جب کاربوہائیڈریٹ سے حاصل ہونے والی توانائی استعمال نہ ہوتو وہ جسم میں چکنائی بنانے لگتی ہے۔

٭سخت سے سخت مصروفیت کے اوقات میں بھی دیپیکا کھانا پینا نہیں چھوڑتی،زیادہ مصروفیت یا شوٹ پر ہونے کے باوجود وہ فروٹ ،جوس ، ناریل کا پانی ،بٹر ملک اور پانی کے ذریعے اپنی توانائی بحال رکھتی ہیں ۔

دیپیکا کا ڈائٹ پلان کیا ہے؟

دیپیکا کی روزانہ لی گئی خوراک میںفائبر، پروٹین،ا ومیگا 3 فیٹی ایسڈ، ، وٹامن اور منرلزشامل ہیں۔۔ تاہم یہ غذائیت سے بھرپور خوراک دیپیکا کیسے اور کس وقت لیتی ہیں، اس کا شیڈول درج ذیل ہے۔

صبح 5:30بجے،ایک کپ شہد ملا گرم پانی اور ایک لیموں کا جوس یا رات بھرایک کپ پانی میں میتھی کے بیج بھگونا اورصبح اس پانی کوپینا

ناشتہ 7:30بجے،دو انڈے،2 بادام،ایک کپ بغیر بالائی کا دودھ

پری لنچ اسنیک :ایک پیالہ فروٹ چاٹ

دوپہر کا کھانا :12:30 سے 1:00کے دوران85 گرام گرلڈ فش اور گرین ویجیٹیبل

ایوننگ اسنیک: فلٹر کافی،2 بادام اور 5 امریکن اخروٹ

رات کا کھانا:سلاد ،چپاتی،اور سبزی(چاکلیٹ پیس بھی شوق سے لیتی ہیں )

دیپیکا کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ فاسٹ میٹابولزم کی مالک ہیں جس کا خیال دیپیکا روزانہ کی بنیادوں پر سخت سے سخت ورکنگ روٹین میں بھی رکھنا نہیں بھولتی۔ توانائی بحال رکھنےاور وزن کم کرنے کے لیے ہر دو گھنٹے بعد ناریل پانی، ویجیٹیبل یا فروٹ جوس لازمی پیتی ہیں۔

ڈائٹ کے اصول

دیپیکا کی فٹنس اور اسمارٹ پرسنالٹی کے پیچھے کچھ اصول چھپے ہیں جیسے

٭زیادہ کھانے سے بچیں

٭صحیح وقت پر کھائیں

٭ کسی بھی نعمت سے خود کو محروم نہ رکھیں

٭پھلوں اور سبزیوں کو لازمی بنیادوں پر اپنی ڈائٹ میں شامل کریں

٭7بجے کے بعدچاول کے استعمال سے گریزکریں

ایکسرسائز کا معمول

بالی ووڈ فلم سائن کرنے سے قبل دیپیکا کو ایک کامیاب ماڈل اور اچھی بیڈمنٹن پلیئر کے طور پر جانا جاتا تھا ۔ بالی ووڈ نگری میں قدم رکھنے کے بعد بھی دیپیکا نے اس صحت مند کھیل سے منہ نہ موڑا ۔ بیڈمنٹن ایک بہت پُرلطف اورصحت افزاکھیل ہے، اس میں چونکہ بھاگ دوڑ زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس سے جسمانی لچک میں اضافہ اورجسم کی چربی پگھلانے یعنی وزن گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔ایک گھنٹے کے کھیل سے آپ کم از کم 450کیلوریز جلا سکتے ہیں۔ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد دیپیکا کی ایکسرسائز اور ورک آؤٹ روٹین میں یوگا ،ڈانسنگ،واک،اور جم روٹین میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ دیپیکا کی فٹنس ٹرینر یاسمین کراچی والا ہیں جو کہ دیپیکا سے قبل کرینہ کپور کو بھی فٹنس اینڈ ورک آؤٹ ٹریننگ دے چکی ہیں، دیپیکا کی فٹنس اور اسمارٹ پرسنالٹی کا کریڈٹ کسی حد تک یاسمین کراچی والا کو بھی جاتا ہے ۔

دن کا آغازیوگا سے

٭ یہ بات دیپیکا کے مداح اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ دیپیکا ایک اچھی ڈ انسر ہیں اور ان کی مقبولیت کے پیچھے ان کا ڈانس بھی شامل ہے۔دیپیکا کاکہنا ہے کہ میںڈانس کو انجوائے کرتی ہوں ، ڈانس ضرورت نہیں بلکہ کیلوریز جلانے اور وزن کم کرنے کے لیے بھی بے حد مفید ہے ۔

٭دیپیکا کہنا ہے کہ جب یاسمین کراچی والا موجود نہ ہوں یا وہ شوٹنگ کے لیے ملک سے باہر ہوں تووہ اپنی ایکسرسائز اور فٹنس کا خیال واک کرکے رکھتی ہیں ۔وہ صبح اور شام کے وقت تیس منٹ واک پر یقین رکھتی ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ واک انسان کی کیلوریز جلانے اور ڈپریشن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

٭اگر چہ دیپیکا جم کا جنون نہیں رکھتی تاہم اس کے باوجود ورک آؤٹ اور ایکسرسائز معمول میں تبدیلی کے لیے جم جوائن کیے ہوئے ہیں،ان کا مناسب وزن بھی ان کو جم جوائن کرنے سے نہیں روکتا، ان کا ماننا ہے کہ جم جانے سے آپ فٹ اور باڈی بہترین رہتی ہے۔

تازہ ترین