پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہےکہ نواز شریف اب ایاز صادق کی غیبی مدد نہیں کرسکیں گے، نہ ہی انہیں اب ریلوے کے فنڈز ملیں گے۔
این اے 129 کاانتخابی معرکہ ابھی سے گرم ہےجہاں سے پی ٹی آئی کے امیدوار اور رہنما علیم خان نے ن لیگ کے امیدوار اور سابق اسپکیر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام آڈیو پیغام جاری کر دیا۔
علیم خان کا اپنے آڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ایک عید ملن پارٹی ہوئی ہے اورایاز صادق کے پاؤں اکھڑگئے ہیں،اب 2015ء نہیں ہے، نہ ہی وزیر اعظم نوازشریف ہیں۔
انہوں نے اپنے آڈیو پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ اب ایاز صادق کے پاس وفاقی حکومت کے محکموں کی مدد بھی نہیں ہوگی۔