• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھی میاں اپنی سونڈ سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں ماہر


یوں تو آپ نے کئی ماہر مصوروں کی تیار کردہ پیٹنگزدیکھی ہی ہوں گی لیکن جناب یہاں تو جانوروں نے بھی فنِ مصوری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ہاتھی کو ہی دیکھ لیں جو کینوس پر رنگ بکھیرنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

جی ہاں،جاپان کے زولوجیکل پارک میں موجود ہاتھی نہ صرف پینٹنگ کرنے کا شوقین ہے بلکہ اپنی سونڈ سے سفید کینوس پریوں رنگ بکھیرتا ہے کہ جیسے کوئی ماہر فنکار ہی تو ہو۔

چڑیا گھر کے ہاتھی کو یوں پینٹنگ کرتا دیکھ نہ صرف انتظامیہ بیحد خوش ہے بلکہ ہاتھی سیر کیلئے آئے افراد کی بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور لوگ اسکی صلاحیتوں کو خوب سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین