اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،وہ 4کروڑ 47لاکھ 95ہزار 914روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال ان کی اثاثوں کی مالیت 4کروڑ 23لاکھ 39ہزار 280روپے تھی جس میں ایک سال کے دوران 24لاکھ 56ہزار634روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
دستاویزکے مطابق ایازصادق کے3گھروں کی مالیت3 کروڑ 66لاکھ99ہزار682روپےہےجبکہ انہوں نے قومی اسمبلی تنخواہ اور جائیداد کے کرائے کو ذرائع آمدن ظاہر کیا ہے۔
دستاویز میں قومی اسمبلی 2014ء سے 2017ء کے دوران63لاکھ99ہزار370روپےآمدن ظاہرکی جبکہ ان کے بینک اکائونٹس میں2لاکھ 57ہزار 23روپے موجود ہیں۔
دستاویزکے مطابق ایاز صادق کی بیوی کے نام 2 گھروں کی مالیت 2 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 170 روپے ہےجبکہ اہلیہ کے نام جڑانوالہ میں 47اعشاریہ3 ایکڑکی وراثتی جائیدادہے۔
دستاویز میں درج اعداد و شمار کے مطابق ایازصادق اوربیوی کےنام حصص کی مالیت57لاکھ95ہزار361روپےہے۔ان کی اہلیہ کے 6بینک اکاؤنٹس میں 1کروڑ40 لاکھ روپےہیں جبکہ اہلیہ کےپاس 40 تولے متفرق زیورات کی مالیت 80 ہزار روپے ہے ۔