• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد سعید کو ڈگری قانون کے تحت جاری کی گئی ، جامعہ پشاور

پشاور (خبر نگار خصوصی )جامعہ پشاور کے ترجمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو ڈگری پشاور ہائی کو رٹ کے احکامات کی روشنی میں جاری کی ہے اور اس سلسلے میں تمام تر تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے تاہم کچھ عناصر اس معاملے کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے استعمال کر رہے ہیں جو کسی طور درست نہیں۔ترجمان کے مطابق وائس چانسلرجامعہ پشاور نے پشاور ہائیکورٹ کے 28 فروری2018 کے احکامات کی روشنی میں کیس کو حتمی فیصلے پر پہنچانے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جس نے 64 صفحات پر مشتمل رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق یہ بات واضح ہے کہ مراد سعید دیگر طلبہ کی طرح میک اپ پرچوں کے حقدار تھے تاہم میک اپ قوانین پوری طرح واضح نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ۔
تازہ ترین