• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف پارٹی صدارت سےمستعفی،بطورسرپرست کام کرتے رہیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پارٹی کے صدر پرویز مشرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ان کا استعفیٰ الیکشن کمیشن میں جمع کروادیا گیا ہے، اے پی ایم ایل آئندہ کے عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی ،مشرف پارٹی کے سرپرست کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے انتخابی مہم کے دوران جلسوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے اور پارٹی کی مکمل سپورٹ کریں گے، مشرف عدلیہ کا بہت احترام کرتے ہیں، مشرف چیف جسٹس کے احکامات پر پاکستان آجا تے لیکن وفاقی نگراں وزیر داخلہ کی جانب سے ان کی واپسی کے حوالے سے رکاوٹیں ڈالی گئیں، 23جماعتی اتحاد میں شامل جماعتیں اپنے اپنے انتخابی نشان سے الیکشن میں حصہ لیں گی اس لئے مشترکہ اتحاد نہیں رہا البتہ دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے آئین و قانون کی پاسد ار ی کرتے ہوئے پارٹی کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس لئے کہ عدلیہ کی جانب سے انھیں نا اہل قرار دیا جا چکا ہے۔ انھوں نے نواز شریف کی طر ح سے نہیں کیا کہ وہ عدالت کا فیصلہ نہیں مانیں گے مشرف عدلیہ کا بہت احترام کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر پرویز مشرف نے خود سے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا تھا، جس کے لئے پارٹی کی جانب سے عدالت میں درخواست دی گئی تھی کہ مشرف پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں ان کی نااہلی کو ختم کیا جائے اور انھیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے، جس عدلیہ کی جانب سے تاریخ دی وہ فلاں تاریخ کو عدالت میں میں حاضر ہوجائیں ہماری جانب سے تین دن کا وقت مانگا گیا لیکن نہیں دیا گیا ۔
تازہ ترین