• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سرگودھا: ایک ہی خاندان کے 5افراد قتل

سرگودھا کے نواحی گاؤں 11 شمالی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے گھرانے کے سربراہ سمیت 5افراد کوقتل کر دیا، واقعے میں ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کےمطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 11 شمالی میں نامعلوم افراد نے ایک مکان میں داخل ہوکر فائرنگ کردی۔

واقعے میں میاں بیوی سمیت 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی جبکہ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقتول گھرانے کا سربراہ مٹھائی کی دکان کا مالک تھا، قتل ہونے والوں میں 50 سالہ محمد طفیل، 40 سالہ مجیدہ بی بی، ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں، جن کی عمریں 16سے 20 سال کے درمیان تھیں۔

تازہ ترین