کراچی (اسٹاف رپورٹر) کانگو وائرس سے متاثرہ کوئٹہ کا رہائشی جناح اسپتال کراچی میں دم توڑ گیا ہے۔32 برس کے عبید اللہ جمعہ کو کوئٹہ سے کراچی جناح اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا کانگو وائرس سےہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی نے بتایا کہ جناح اسپتال میں رواں برس کانگو سے متاثرہ 6افراد لائے گئے تھے،جن میں سے تین صحتیاب ہوکر گھر بھیج دیئے گئے ہیں جبکہ دو مریض جانبر نہ ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال میں کورنگی کی رہائشی خاتون اب بھی اسپتال میں داخل ہےجن کا علاج جاری ہے ۔