پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی بھی کروڑوں روپے کے اثاثہ جات کے مالک نکل آئے۔
شاہ محمود قریشی نے ریٹرنگ آفیسر کو جمع کرائے جانے والے اپنے کاغذات میں اپنے اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 36 لاکھ اور 67 ہزار روپے ظاہر کی ہے ۔اس کے علاوہ ان کے فارن بینک اکاؤنٹس بھی ہیں ،جبکہ ان کے زیر کفالت 3 افراد ہیں ۔
شاہ محمود کے لندن کے بینک اکاونٹ میں 88 ہزار پاؤنڈ اور ان کی بیوی کے اکاؤنٹ میں 26 ہزار پاؤنڈ موجود ہیں ۔ انہوں نے اپنے دو گھر ملتان ایک گھر لاہور اور ایک فلیٹ اسلام آباد اور 2 پلاٹ ڈی ایچ اے بہاولپور میں ظاہر کئے ہیں۔
ان کی بیوی کے پاس ساڑھے 5 کروڑ روپے کے پرائز بانڈ ہیں اور وہ 2 کروڑ روپے مالیت کی 4 گاڑیوں کے مالک بھی ہیں۔