• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن اور پرویز خٹک کے اثاثے سامنے آگئے

مولانا فضل الرحمٰن اور پرویز خٹک کے اثاثے سامنے آگئے

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے اثاثے سامنے آگئے ۔

مولانا فضل الرحمن نے اپنے کاغذات نامزدگی میں جواثاثے ظاہر کئے ہیں ان میں ڈی آئی خان کے 2گھروں کی مالیت 40لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔

دستاویز کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن 7لاکھ روپے مالیت کے 5مرلے کے پلاٹ کے بھی مالک ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کے پاس 9لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے زیوارت ہیں۔

پرویز خٹک 12کروڑ 96لاکھ 46ہزار روپے مالیت کی زرعی زمین کے مالک ہیں جبکہ وہ حیات آباد میں کرایے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پروپز خٹک کی گاڑی کی قیمت 13لاکھ 67ہزارہے اور اہلیہ کے پاس 53تولے گولڈ ہےجبکہ ان پر دوست کے40لاکھ روپے کے علاوہ بھی 2کروڑ 52لاکھ روپے کا قرضہ ہے ۔

تازہ ترین