• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین اور شاہ محمود کی لڑائی میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی ٹکٹوں کا معاملہ لٹک گیا

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے دواہم رہنمائوں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان اختلافات کی وجہ سے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے سمیع اللہ چودھری، علمدار قریشی ،ذیشان گرمانی، کرم داد واہلہ،قیصر عباس مگسی، مرتضیٰ رحیم کھر، خان محمد جتوئی، سہیل شاہ کھگہ، پیر جمیل شاہ، سردار عثمان بزدار، ڈاکٹر وسیم لنگڑیال اور شیراز جتوئی تحریک انصاف کی ٹکٹو ں کے منتظر ہیں ۔ ذرائع نے کہا کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی جنوبی پنجاب میں اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت میں مصروف ہیں جس وجہ سے پارٹی ٹکٹو ں کی تقسیم پر اختلا فات پید ا ہو گئے ہیں اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ بھی موخر ہو گیا ہے ۔
تازہ ترین