• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس کی یر قیمت پر حفاظت کریں گے،قربانی کی کھالوں سمیت ناروا پابندیاں قبول نہیں ،وفاق المدارس

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)دینی مدارس اسلامی اقدار و روایات کے تحفظ اور عوام کو دینی خدمات کی فراہمی کا مرکز ہیں،مدارس کی یر قیمت پر حفاظت کریں گے،قربانی کی کھالوں سمیت کسی بھی معاملے میں ناروا پابندیاں قبول نہیں کی جائیں گی،دینی مدارس کی رجسٹریشن کے راستے میں روڑے اٹکا کر مدارس کی خدمات کا راستہ روکنے کی کوششیں افسوس ناک ہیں، ممتاز علماء کرام کے نام فورتھ شیڈول میں رکھنے پر اصرار حکومتی بدنیتی کی غمازی کرتا ہے،نئ تعلیمی سال کے دوران دینی مدارس کی انتظامیہ ےعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دے ان خیالات کا اظہار ممتاز علماء کرام نے وفاق ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ ایک مشاورتی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا-ممتاز علماء کرام اور دینی مدارس کے ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس مولانا محمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی صدارت میں وفاق ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا- اجلاس میں مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی،مولانا ظہور احمد علوی،مولانا عبدالغفار،مولانا نذیر فاروقی،مولانا مفتی محمد فاروق،مولانا عبدالکریم،مولانا ضیاء اللہ دیوبندی، مولانا مفتی عبدالرحمن،مولاناعبدالقدوس محمدی،مولانا مفتی اویس عزیز،مولانا عبدالحکیم،مولانا محمد حسن فاروقی اور دیگر نے شرکت کی-علماء کرام نے دینی مدارس کی رجسٹریشن اور پہلے سے رجسٹرڈ مدارس کی رجسٹریشن کی تجدید کے حوالے سے حکومتی اہلکاروں کی ٹال مٹول کو دینی مدارس کی خدمات کا راستہ روکنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ دینی مدارس اسلامی معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں جو اسلامی اقدار و روایات کے پاسبان اور عوام کے لیے دینی خدمات کی فراہمی کا ذریعہ ہیں-
تازہ ترین