• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارر تھرلر فلم "دی فرسٹ پرج "کانیاٹریلرجاری


ہالی وڈ میں ان دِنوں خوف اور دہشت کی لپیٹ میں ہے ،اسی سلسلے میں نئی ہاررتھرل فلم' دی فرسٹ پرج ' کانیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارجیرارڈمیکمری کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم " دی پرج" کا اگلا حصہ ہے جس میں ایک بار پھر ایسے خطرناک ایونٹس کی منظر کشی کی گئی ہے جس میں بارہ گھنٹوں کے لئے جرائم کی اجازت ہوتی ہے اور قانون ساز ادارے جرائم پیشہ افراد کے سامنے مکمل طور پر بے بس دکھائی دیتے ہیں جبکہ لوگ اپنی جان بچانے کے لئے گھروں میں چھپے بیٹھے رہتے ہیں ۔

ہر قسم کے ہتھیار سمیت قتل و غارت گری کی مکمل اجاز ہوتی ہے جس میں جو اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو جائے وہ خوش نصیب ہوتا ہے اور نہ بچا پائے وہ پرج نامی خطرناک سالانہ ایونٹ کا شکار ہو جاتا ہے ۔

ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں مرکزی کردارلیکس اسکاٹ ڈیوس ،جوئیوان ویٹ ،لیونا لورن اورموریسا ٹومی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں جلوۂ گر ہورہے ہیں۔

مائیکل بے اورجیسن بلم کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 4جولائی کوامریکی سنیما گھروں میں شائقین کے دلوں کی ڈھرکنیں روکنے آرہی ہے۔

تازہ ترین