• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو: بھگیاڑ فارم پر قبضے کی کوشش ناکام،قومی شاہراہ پر دھرنا

گھارو(نامہ نگار) گھارو کے قریب بھگیاڑ فارم پر ایک گروپ کی جانب سے قبضے کی کوشش کی گئی ناکامی پر مذکورہ گروپ کے افراد کی جانب سے قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر شاہراہ پر ٹریفک معطل کر دی گروپ کے افراد تاجو خانیو اور دیگر کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے انکی درخواست درج نہ کرنے کے خلاف یہ احتجاج کیا جا رہا ہے تاہم ڈی ایس پی میرپورساکرو اور ایس ایچ او گھارو نے احتجاج ختم کرا دیا ڈی ایس پی پولیس کے مطابق بھگیاڑ فارم کے موجودہ مالک رفیق بھگیاڑ کی جانب سے تاجو خانیو اور انکے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہے اور ان کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے اسکے باوجود انکی جانب سے یہ عمل کیا گیا تاہم انکے خلاف قومی شاہراہ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ دوسری جانب بھگیاڑ فارم کے موجودہ مالک رفیق بھگیاڑ نے گھارو پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ بھگیاڑ فارم پر پہلے ایک ڈی ایس پی کا قبضہ تھا جو کہ میں نے قانونی طور پر خالی کرایا ہے اب ایک گروپ کی جانب سے انہیں حراساں کیا جا رہا ہے جبکہ اس گروپ کے سر غنہ تاج محمد خانیو اور انکے ساتھیوں کے خلاف 22 مئی کو گھارو پولیس اسٹیشن میں مسلح حملے کا مقدمہ درج ہے اور مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے۔
تازہ ترین