سمارا،روس (جنگ نیوز ) فیفا نے ورلڈ کپ میچز کے دوران تماشائیوں کی جانب سے برا طرزعمل اختیار کرنے پر پولش فٹ بال فیڈریشن پر 10ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ سینیگال کے19جون کو کھیلے گئے میچ میں پولش ٹیم کے حامیوں نے نسلی تعصب پر مبنی بینر اٹھارکھا تھا۔