کوئٹہ(سٹی ڈیسک) آل کوئٹہ رکشہ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر شاہ مراد خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود اور دیگر رہنماؤں نے بیان میں آئی جی بلوچستان محسن بٹ اور آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے باوجود شہر میں غیر قانونی رکشوں کی بھرمار ہے اور درجنوں غیر تصدیق شدہ رکشوں کی وجہ سے ٹریفک مسائل میں مزید اضافہ ہورہا ہے غیر قانونی رکشے رکشہ شوروم مالکان کا کاروبارمتاثر کررہے ہیں جبکہ ناتجربہ کار رکشہ ڈرائیور اکثرحادثات کا سبب بھی بن رہے ہیں رکشہ یونین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غیر قانونی رکشوں کی بھرمار شہر میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی کے واقعہ کا بھی سبب بن سکتے ہیں جس کے تحت حکومت فوری طور پر غیر قانونی رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرے تاکہ شہر میں ٹریفک کی صورتحال بہتر بنائی جاسکے۔