• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے 26 تھانوں میں بیرونی اضلاع سے آنے والے نئے ایس ایچ او تعینات

راولپنڈی ( وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)سی پی او راولپنڈی ڈی آئی جی عباس احسن نے راولپنڈی کے 26پولیس سٹیشنوں میں نئے ایس ایچ اوزتعینات کردئیے۔ذرائع کے مطابق تمام ایس ایچ اوز دوسرے اضلاع سے آنے والے انسپکٹروں کوتعینات کیاگیا ہے نئے ایس ایچ اوزتوقع ہے کہ آج چارج سنبھال لیں گے ۔ تمام تھانوں کے محرربھی تبدیل کئے جارہے ہیں۔ سی پی اونےانسپکٹرزاہدحسین کوسٹیشن ہاؤس آفیسرتھانہ سٹی ،انسپکٹرمحمدقاسم کوتھانہ رتہ امرال، انسپکٹرراحیل امجدکوتھانہ پیرودھائی ،انسپکٹرمحمدریاض کوتھانہ بنی،انسپکٹرمحمدارحم کوتھانہ وارث خان ،انسپکٹر انتخاب حسین کوتھانہ صادق آباد،انسپکٹرآصف علی کوتھانہ کینٹ ،انسپکٹرمحمدعلی کوتھانہ ویسٹریج ،انسپکٹرحافظ عیبدکوتھانہ نصیرآباد،انسپکٹرجاویداسلم کوتھانہ ریس کورس ،انسپکٹرظہیرالدین کوتھانہ سول لائن،انسپکٹرسہیل کوتھانہ مورگاہ ،انسپکٹرقمرعباس کوتھانہ ائرپورٹ ،انسپکٹرمحمداعظم کوتھانہ صدرواہ ،انسپکٹرصلاح الدین کوتھانہ جاتلی ،انسپکٹرجاویدصادق کوتھانہ صدربیرونی ،انسپکٹرناصرعلی گل کوتھانہ چونترہ ،انسپکٹرناصرعباس کوتھانہ گوجرخان ،انسپکٹرعبداللہ یوسف کوتھانہ ٹیکسلا،انسپکٹرجمیل قیصرکومندرہ ،انسپکٹرساجدمحمودکوتھانہ کہوٹہ ،انسپکٹرنسیم یاسین کوتھانہ کلرسیداں ،انسپکٹرعلی عباس کوتھانہ مری ،انسپکٹرشاہدمحمودکوتھانہ کوٹلی ستیاں اورانسپکٹرعدیل سعیدکوتھانہ روات کاایس ایچ اوتعینات کردیاگیاہے تھانہ گنج منڈی ،تھانہ نیوٹاؤن اورتھانہ آراے بازارمیں نئے ایس ایچ اوزکی تعیناتی آج متوقع ہے ۔جب کہ اوایس آئی ،چیف سیکیورٹی افسر،اورریڈرسی پی اوکی تقرری بھی تاحال نہیں کی گئی ۔ادھرایڈیشنل آئی جی پولیس پنجاب اظہرحمیدکھوکھرنے صوبہ بھرکے تمام تھانوں میں تعینات محرربھی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں سینٹرل پولیس آفس سے جاری کئے گئے لیٹرمیں کہاگیاہے کہ فوری طورپرمحرروں کی فہرستیں ایچ آرایم آئی ایس کے ذریعے فراہم کی جائیں تاکہ انہیں منظوری کے لئے چیف الیکشن کمیشن کوبھجوایاجائے۔
تازہ ترین