• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو ’میگھن مارکل‘ ہمیشہ سے ہی اپنے منفرد اسٹائل کے باعث خبروں کی زینت بنی رہی ہیں لیکن جب سے ان کی منگنی اور اب شادی پرنس ہیری سے ہوئی ہے تو وہ کچھ زیادہ ہی لوگوں میں مقبول ہوگئی ہیں جبکہ ان کے پرستار انہیں کئی بار ’فالو‘ کرتے بھی نظر آئے ہیں۔

میگھن مارکل اپنے سے بڑے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟

ان کے پرستاروں کی جانب سے ہی یہ بات نوٹس کی گئی ہے کہ میگھن مارکل ہمیشہ اپنے پائوں کے سائز سے بڑے جوتے پہنتی ہیں اور وہ ایسا کیوں کرتی ہیں یہ بات آج تک کسی کو معلوم نہیں تھی۔ لیکن جب ان کے فیشن ایکسپرٹ ’ہارریٹ ڈیوے‘ سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو ’چھالوں ‘ سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسا کرتی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اکثر فنکار اپنے پائوں کے سائزسے بڑے جوتے یا سینڈل پسند کرتے اور خریدتے ہیں خواہ وہ کسی ایونٹ میں ہوں یا ریڈ کارپٹ پر، وہ ترجیح بڑے سائز کے جوتوں کو ہی دیتے ہیں۔

میگھن مارکل اپنے سے بڑے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟

فیشن ماہر’ہارریٹ ڈیوے‘ نے برطانوی اخبار ’دی سن‘ کو بتایا کہ فنکار خود کو چھالوں سے بچانےکے لیے بڑے جوتے پہننا پسند کرتے ہیں جبکہ ان میں بڑی تعداد خاتون فنکار وں کی ہے۔ ڈیوے نے مزید بتایا کہ خواتین کو اونچی ہیل پسند ہوتی ہے جسے پہن کر چلنا کافی مشکل ہوتا ہے کوئی بھی تین چار گھنٹے سے زیادہ اونچی ہیل یا جسے ’پنسل ہیل ‘بھی کہا جاتا ہے، پہن کر نہیں چل سکتا۔

میگھن مارکل اپنے سے بڑے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ فنکاروں کا کام تین یا چار گھنٹے کا نہیں ہوتا بلکہ کبھی کبھار تو انہیں سارا سارادن بھی کام کرتا پڑتا ہے اور ایسی صورتحال میں ان کے پیر دکھنے لگتے ہیں اور بعض اوقات پیر پر چھالے بھی پڑ جاتے ہیں۔

ہارریٹ ڈیوے کا کہنا ہے کہ ان تمام مشکلات سے خود کو بچانے کے لیے فنکاربڑے سائز کے جوتوں کو پہننا آرام دہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں ’غیر آرام دہ جوتوں سے زیادہ بدتر کوئی چیز نہیں ہے۔‘

میگھن مارکل اپنے سے بڑے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟

انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ متعدد بار ایسا ہوتا ہے کہ فنکار اپنے جوتے پہن کر بڑے ایونٹس میں شرکت نہیں کرتے بلکہ وہ اپنے پسندیدہ ڈیزائنرز کے جوتے لے کر پہنتے ہیں۔

تازہ ترین