کوئٹہ (پ ر)مشترکہ بلوچستان بس فیڈریشن کےصدر ممتاز ٹرانسپورٹر حاجی جمعہ خان بادینی نے کہاہے کہ آئی جی پولیس بلوچستان کمشنرکوئٹہ ڈویژن اورڈی سی نوشکی کی تعیناتی کو ہم بلوچستان کےٹرانسپورٹرزخوش آئند سمجھتے ہیں۔جبکہ ہم وزیراعلیٰ وزیرداخلہ سیکرٹری داخلہ اورچیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ متعلقہ حکام کوپابندکیاجائے کہ اب کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پرمسافرکوچزکوباربارجگہ جگہ چیک پوسٹوں پرکھڑا کرنے کا سلسلہ ختم کیاجائے امن و امان سے متعلق مسافرکوچزکو بار بارکھڑاکرنےکی بجائےامن وامان پرمامو رادارے قومی شاہراہوںپرموبائل پٹرولنگ گشت بڑھائیں جس سے مسافروں ٹرانسپورٹروں کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا۔اینٹی ا سمنگلنگ کے حوالے سے بھی ایک روٹ کےایک مسافر بس کو صرف ایک بارایک پوائنٹ پر چیک کیا جائے ہماری اس دیرینہ تجویز پر متعلقہ حکام ٹرانسپورٹ نمائندوںاوراداروں کے ذمہ داروں کے مشترکہ اجلاس کاانعقادکیاجائے۔