ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے دیرینہ نادہندگان کےکیس اوپن کردئیے ہیں۔ سالہاسال سے بل ادا نہ کرنے والے صارفین نادہندگان کی شامت آگئی ہے۔ تین ماہ سے زائد اور 6 سال سےبل ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے موجودہ کنکشن کاٹ کر اور ٹرانسفارمرز بند کرکے وصولیاں کی جارہی ہیں۔ ملتان شہر میں سینکڑوں نادہندگان نےادائیگیاں شروع کردیں۔ مستقل نادہندگان سے کم از کم 50 فی صد رقم وصول کرکے موجودہ کنکشن لگانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ میپکو نےگزشتہ روز وفاقی و صوبائی محکموں اور اداروں کےسربراہوں کو فوری طور پر واجبات اور بقایاجات کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ میپکو نےجون 2018ء میں 100 فی صد ریکوری کو یقینی بنانےکےلیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کرنے شروع کردئیے ہیں۔ آئندہ تین سے چار روز کےلیے تمام سٹاف کو ریکوری پر لگادیا گیا ہے۔