• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہری شہریت کا بیان حلفی جمع نہ کرانیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی،چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے’’ اعلیٰ سرکاری افسران اور ججوں کی دہری شہریت‘‘ سے متعلق کی سماعت کے دوران تمام سرکاری اور خودمختار اداروں کے سربراہوں اور سیکرٹریوں کو 15روز کے اندر اندرگریڈ 17اور اسکے اوپر کے ملازمین کی دہری شہریت کا ڈیٹا جمع کر کے نادرا کے حوالے کرنیکا حکم جاری کیا ہے جبکہ چیف جسٹس نے کہاہے کہ مقررہ تاریخ کے اندر اندر دہری شہریت کا بیان حلفی جمع نہ کرانے والوں کیخلاف ایف آئی اے قانون کے مطابق کارروائی کریگی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس منیب پرمشتمل تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تو ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ ایک لاکھ 18ہزار افسران نے اپنا ڈیٹا جمع کروایا ہے ،719سرکاری ملازمین دہری شہریت کے حامل ہیں جبکہ 255 افسروں کی بیویاں دہری شہریت کی حامل ہیں۔
تازہ ترین