• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور بشریٰ بی بی کی پاکپتن میں حاضری

پاکپتن، عمران خان کی اہلیہ کیساتھ درگاہ بابا فرید پر حاضری

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رات گئے پاکپتن میں درگاہ بابا فرید پرحاضری دی اور چادر چڑھائی، اس موقع پر اُن کی ا ہلیہ بشریٰ بی بی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

پاکپتن پہنچنے پر پی پی 192سے پی ٹی آئی کے امیدوار دیوان عظمت سید محمد چشتی نے ان کا استقبال کیا۔


درگاہ کے ولی عہد سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی نے عمران خان کی دستار بندی کی، درگاہ پر چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس موقع پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بہشتی دروازے کے سامنے پھول نچھاور کیے، عمران خان نے درگاہ میں تبرکات تقسیم کیے۔

تازہ ترین