جسٹس وقار احمد سیٹھ نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔
گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نےپشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ سے حلف لیا۔ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دوست محمد خان،ہائی کورٹ کے جج صاحبانﷰاور دیگر اعلیٰ حکام تقریب میں شریک تھے۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ جسٹس یحی آفریدی کے سپریم کورٹ کا جج بننے کے بعد خالی ہوا تھا۔