آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال :۔ اگر کسی کے پاس حج کے پیسے نہ ہوں اور اس کے پاس اتنی رقم موجود ہے کہ وہ ان سے عمرہ ادا کرسکتاہو، کیا وہ صرف عمرہ کرسکتا ہے ؟کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس نے عمرہ کیا ،اس پر حج ادا کرنا بھی فرض ہو جاتا ہے۔ کیا واقعی اسی طرح ہے کہ پہلے حج ادا کرے، پھر عمرہ کرسکتا ہے۔ یا عمرہ ادا کرنے کے بعد اس پر حج کرنا بھی فرض ہو جاتا ہے۔ زندگی میں حج کیے بغیر عمرہ ادا کیا جا سکتا ہے، کیا عمرے کےبعدحج کرنا فرض ہو جاتا ہے؟ (عنایت سیف ، کوئٹہ)
جواب :۔حج سے پہلےعمرہ اداکرنا درست ہے،تاہم اگرکسی پر حج فرض ہوتو اسے پہلے حج کرناچاہیے۔اگر حج فرض نہیں، مگر عمرہ کرنے کی استطاعت ہے تو صرف عمرہ سے حج فرض نہیں ہوگا ۔ عوام میں یہ غلط مشہور ہے کہ عمرہ کرنے سے حج فرض ہوجاتا ہے۔