آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال :- بارش کے پانی کے متعلق کیا حکم ہے ؟ اگر کسی جگہ بارش کا پانی جمع ہو تو اس پانی سے وضو اورغسل کرنا کیسا ہے ؟اگر گھر کی چھت پر بارش کا پانی جمع ہوجائے تواسے استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ویسے تو کوئی گندگی نہیں ہوتی ،معمولی کوئی پرندے وغیرہ کی بیٹ ہو تی ہوگی ، سوال یہ ہے کہ پرنالہ سے بہنے والا پانی اگر جمع کرکے استعمال کرلیا جائے تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟(محمد سفیان ، سمندری )
جواب :۔ بارش کا پانی اورجو پانی بارش ہونے کے بعدچھت پر جمع ہو،وہ پاک ہے۔ ( ردالمحتار علیٰ الدر، کتاب الطہارۃ ، باب المیاہ ، 1/188)