آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال:۔ اگر کوئی شخص بیوی کو غصے کی حالت میں کہے کہ تم مجھ پر ماں بہن ہو، جاؤ اپنی ماں کے گھر، تو اس کا کیا حکم ہے؟(سیف الدین،مانسہرہ)
جواب:۔ بعض قوموں میں ان الفاظ سے طلاق دینے کارواج ہے۔اس لیے طلاق بائن واقع ہوگئی ہے یعنی نکاح ختم ہوگیا ہے۔اب عدت کے اندر یا عدت گزرنے کے بعد میاں بیوی کو تجدیدِ نکاح کرنا ہوگا۔