پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور اہلیہ درگاہ میں داخل ہونے سے پہلے دہلیز پر جھکے، دو زانو ہوکر زمین پر ماتھا ٹیکااور پھر درگاہ میں داخل ہوئےجبکہ مزار کے احاطے میں عقیدت کے اظہار کیلئے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ بھی پڑھی.
اس موقع پر پی پی 192 سے پی ٹی آئی کے امیدواردیوان عظمت سید محمد چشتی نے ان کا استقبال کیاجبکہ درگاہ کے ولی عہد سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی نے عمران خان کی دستار بندی کی بعد میں عمران خان نے درگاہ میں تبرکات بھی تقسیم کیے ۔